ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / دہلی کے کرکٹر پروندر اوانا پر گریٹر نوئیڈا میں حملہ

دہلی کے کرکٹر پروندر اوانا پر گریٹر نوئیڈا میں حملہ

Sat, 22 Jul 2017 20:06:35  SO Admin   S.O. News Service

گریٹر نوئیڈا، 22جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کے کرکٹر پروندر اوانا پر یہاں پانچ افراد نے حملہ کیا۔ان پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ ہری دوار سے واپس آ رہے تھے۔یہ معلومات پولیس نے دیں۔پولیس نے بتایا کہ اوانا جب ہری دوار سے واپس آ رہے تھے تو حملہ آوروں نے -4میں واقع برف فیکٹری کے پاس ان پر حملہ کیا۔حملہ آور گھنگولا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔اوانانے 2012میں انگلینڈ کے خلافT20سیریز میں بھارت کے لیے دو میچ کھیلے ہیں، اوانا فاسٹ بولر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔


Share: